ساکشی ملک پہلوانی میں تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون ہندوستانی کھلاڑی بنی،پورے ملک میں جشن کا ماحول
ریو دی جنیریو،18اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خاتون پہلوان ساکشی ملک نے ریو اولمپکس میں ہندوستان کا تمغوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے 58کلو گرام زمرے میں کانسے کے مقابلے میں کرغزستان کی یسلو تانیبیکووا کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ دلایا۔ساکشی اولمپک تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی چوتھی خاتون کھلاڑی بن گئی۔اس نے کانسی کے مقابلے میں خراب شروعات سے ابرتے ہوئے تانیبیکووا کو 8-5سے شکست دے کر ہندوستان کے لیے کانسے کا تمغہ جیتا۔اس سے پہلے ویٹ کرنم ملیشوری(سڈنی 2000:)، باکسر ایم سی میری کام(2012لندن)، بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال (لندن 2012)ہندوستان کے لیے اولمپک میں تمغہ جیتنے الی خواتین کھلاڑی ہیں۔گزشتہ 11دن سے تمغہ کا انتظار کر رہے ہندوستان خیمے کے لیے ساکشی کا یہ تمغہ خوشیوں کی سوغات لے کر آیا۔ساکشی کو کوارٹر فائنل میں روس کی والیریا کوبلووا کے خلاف 2-9سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن روس کی کھلاڑی کے فائنل میں جگہ بنانے کے بعد انہیں رے پیچیج راؤنڈ میں کھیلنے کا موقع ملا۔دوسرے راؤنڈ کے ریپیچیج مقابلے میں ساکشی کا سامنا منگولیا کی اورکھون پریودورج سے ہوا جنہوں نے جرمنی کی شلز ہیلگا گیرڈا نیمیش کو 7-0سے شکست دے کر ہندوستانی پہلوان سے مقابلہ کا حق نہیں ملا تھا۔ساکشی نے اگرچہ اورکھون کو یک طرفہ مقابلے میں 12-3سے شکست دے کر کانسے کے مقابلے میں جگہ بنائی۔کانسی کے مقابلے میں ساکشی کی داؤ پیچ کرغزستان کی یسلو تانیبیکووا سے تھی۔تانیبیکووا کے خلاف ساکشی کا آغاز انتہائی خراب رہا اور وہ پہلے راؤنڈ کے بعد 0-5سے پچھڑ رہی تھی لیکن ہندوستانی کھلاڑی نے دوسرے راؤنڈ میں زوردار واپسی کرتے ہوئے آٹھ پوائنٹس بنائے اور ہندوستان کو ریو اولمپکس کھیلوں کا پہلا تمغہ دلا دیا۔
اس سے پہلے ساکشی نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 0-4سے پچھڑنے کے بعد سویڈن کی مالن یوہانا میٹسن کو 5-4سے شکست دی تھی اور پھر پری کوارٹر میں مالدووا کے ماریانا چیردوارا اسان کے خلاف مقابلہ 5-5سے جیتا۔کوالیفکیشن راؤنڈ میں ساکشی نے اپنی سویڈش مخالف کے خلاف پہلے راؤنڈ میں چار پوائنٹس گنوا دئے۔23سالہ پہلوان نے اگرچہ دوسرے راؤنڈ میں اس بھرپائی کی اور دو پوائنٹس اپنی جھولی میں ڈال لئے۔اس کے بعد اس نے ایک اور موقع کا فائدہ اٹھایا اور اپنی مخالف کو میٹ سے باہر کر دیا جس سے اس کے ایک اور پوائنٹس ملا۔جب 10سیکنڈ کا وقت بچا تھا تب ساکشی کو ایک اور پوائنٹس درکار تھے اور اس نے میچ کے آخری لمحات میں ’’ٹیک ڈاؤن‘‘کے ذریعے قریبی جیت درج کی۔ونیش کو پہلے راؤنڈ میں رومانیہ کی ایمیلیا ایلنا وک کو شکست دینے میں زیادہ مشقت نہیں کرنی پڑی۔وہ باٹ کے پہلے 20سیکنڈ میں اپنی کہنی جوڑ بیٹھی تھی لیکن اس نے اس کا اثر خود پر نہیں پڑنے دیا۔اس نے وقت نہیں گنوایا اور وک کو پلٹ کر چار پوائنٹس پر قبضہ کر لئے۔اس حریف برسرپیکار رہی تھی، تبھی اس نے ایک اور ’’ٹیک ڈاؤن ‘‘سے دو پوائنٹس جٹا لئے۔اس سے پہلے راؤنڈ میں اس نے 6.0کی برتری حاصل کرلی۔دوسرے راؤنڈ میں اس نے کچھ اچھی دفاعی ٹیکنالوجی اختیار کی اور رومانیہ مخالف کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ونیش نے فر وک کو میٹ پر گرا دیا اور چار پوائنٹس اپنے نام کر لیے۔اس سے اس نے 5.01منٹ میں میچ اپنے نام کر لیا۔رومنی ٹیم نے ریفرل کا مطالبہ لیکن ونیش کے چار پوائنٹس برقرار رکھے۔